اوسلو میں نو عمر لڑکے پولیس کی پٹائی کر نے کے بعد فرار

اوسلو پولیس نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اتوار کی رات کئی لڑکوں نے پولیس کو اس وقت مارا پیٹا جب پولیس نے انہیں جھگڑے سے روکا۔پولیس آپریشن مینیجر تھور یوگلنگ Tor J248gling نے بتایا کہ دوپہر اایک بجے انہیں اطلاع موصول ہوئی کہ اوسلو کے شاپنگ سینٹر بی پورٹن کے باہر کم عمر لڑکوں کا ایک گروہ آپس میں گتھم گتھا ہے۔
جب پولیس اطلاع پانے پر جائے وقوعہ پہنچی ان لڑکوں نے پولیس پر حملہ کر دیا۔پولیس کے مطابق اسگروہ نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔تاہم پولیس گروہ کے چار ارکان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی۔باقی گروہ کے اراکین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔تھور کے مطابق گروہ کے بیشتر اراکین کی عمریں چودہ برس کے لگ بھگ تھیں۔
تاہم اگر ہر رکن کی عمر چودہ برس تھی تو پھر چائلڈ ویلفئیر کے محکمے کو چارج لینا ہو گا۔تاہم پولیس اس امکان کو چیک کر رہی ہے کہ آیا ان بچوں پر کوئی قانونی کاروائی کی جا سکتی ہے۔البتہ پولیس اصل حقائق جاننے کے لیے اس گروہ کے باقی اراکین کو تلاش کر رہی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں