برگن مونسپل نرسنگ ہاسپٹل میں نائٹ ڈیوٹی کرنے والی نرس نے معمر مریضوں کو زہر دے دیا۔اس بات کا نوٹس صبح کی ڈیوٹی پر آنے والے اسٹاف نے لیا۔کہ کئی معمر افراد بہت کم حرکت کرر ہے تھے۔چنانچہ فوری طور پر متاثرین کو Haukeland یونیورسٹی ہاسپٹل میں طبّی امداد کے لیے لے جایا گیا۔لیکن اس وقت کسی میں بھی زہر کے اثرات ظاہر نہیں ہوئے۔
برگن ٹائمز کے لیگل کونسل کے جان مورگن نے کہا کہ نرس نے اپنا کام آسان کرنے کے لیے مریضوں کو گہری نیند میں نشہ آور دوا دی تھی تاکہ اسکا کام آسان ہو جائے تاہم اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔اصل جرم جسمانی نقصان ہے۔
نرسنگ ہوم کے ڈائیریکٹر مورگن کا کہنا ہے کہ ایک نرس کی یہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ حرکت ہے اس سے یہ توقع نہیں کی جا سکتی۔اسکی اس حرکت نے اسے مشکوک بنا دیا ہے۔نرسنگ ہوم کا سٹاف اس وقت بہت چوکنا ہو گیا جب انہوں نے معمر افراد کو صبح کے وقت غیر معمولی طور پر سست اور تھکا ہوا پایا۔
برگن میونسپل کی پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے لیا ہے اور اس بات کا امکان بھی چیک کر رہی ہے کہ آیا باقی نرسنگ ہومز میں بھی اسی قسم کے واقعات ہیں۔پولیس نے اس امکان کے تحت ملزمہ پر کڑی نگرانی رکھی ہوئی ہے کہ وہ کہیں موقعہ پا کر ہوائی جہاز پر فرار نہ ہو جائے۔
NTB/UFN