اوسلو موٹر وے پر بس آگ لگنے سے تباہ

اوسلو کی جانب جانے والی موٹر وے پر Gjers248 پل کے پاس اس وقت بس مین آگ لگ گئی جب یہ مسافروں کو اوسلو لے کر جا رہی تھی۔اس وقت بس میں اٹھارہ مسافر سوار تھے۔تمام مسافروں کو بر وقت بس سے اتار لیا گیا۔بس ڈرائیور کے مطابق بس میں معمول کے مطابق ایندھن ڈلوایا گیا تھا۔۔بس کو آگ لگنے کے بعد ای اٹھارہ موٹر وے پر دونوں جانب سے آمدو رفت بند کر دی گئی تھی۔آگ بجھانے والا عملہ اسی وقت جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔
عینی شاہدوں اور پولیس کے مطابق آگ مجھانے والے عملے کی بس پر پانی کی بوچھاڑ سڑک پر برف بن کر جم گئی۔بس میں یہ آگ بدھ کی سہ پہر چھ بجے کے قریب لگی تھی۔جبکہ آگ بجھانے کا سلسلہ رات نو بجے تک جاری رہا۔موٹر وے ٹریفک کی آمدو رست کے لیے کھولنے کے بعد سڑک پر جمی برف کو کھرچ کر اکھاڑا گیا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں