اوسلو میں نو گرجا گھر بند کرنے کا امکان

اوسلو میں ساٹھ میں سے نو گرجا گھر بند کرنے کے اقدامات پر غورکیا جا رہا ہے۔یہ اقدام چرچ اوراوسلو سٹی کونسل کے مابین ایک مشترکہ منصوبے کے نتیجے میں کیا جائے گا۔یہ چرچ کا منصوبہ منگل کی شام کو شائع کیا گیا تھا۔چرچ گارڈین رابرٹ رائٹ کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے لوگ پریشان ہوں گے لیکن ہم مسلے کے حل کے لیے ملک بھر سے گرجا گھروں کو چلانے والوں سے رائے لے رہے ہیں ۔اس سلسلے میں گرجا گھروں کے سربراہان اور اعزازی طور پر کام کرنے والے کارکنوں سے انکی رائے اور آئیڈیاز لیے جائیں گے۔تاکہ اس موسم بہار کی آمد تک چرچ کی انتظامی کمیٹی اپنے منصوبے کو حتمی شکل دینے سے پہلے سب کی رائے حاصل کر لے۔
چرچ کے سینئیر سربراہان ایلیسا اوررابرٹ رائٹ کا کہنا ہے کہ اپنی اپنی رائے بھجوانے کی ڈیڈ لائن ماہ اکتوبر تک ہے اس طرح سب کے پاس کافی وقت موجود ہے۔دسمبر تک یہ فیصلہ کر لیا جائے گا کہ اگلے سال تک کن کن گرجا گھروں کو ختم کرنا ہے اس لیے کہ پچھلے برسوں میں چرچ کونسل کو خسارے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔یہ خسارہ اس برس بڑھ کر چارتا آٹھ ملین کراؤن تک متوقع ہے۔
چرچ کونسل کے سربراہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں اس مسلے کو عیسائیت کی تعلیمات کے پیش نظر حل کرنا چاہیے تاہ ہم زمین کو جنت نظیر بنا سکیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں