نمائندہء خصوصی
انٹر کلچرل وومن گروپ کے تحت اوسلو میں چار مختلف مقامات پر فری نارویجن زبان سکھانے کی کلاسز ماہ اپریل کے وسط سے شروع کی جا رہی ہیں۔اس سلسلے میں خواہشمند خواتین و حضرات اپنی درخواستیں ماہ اپریل کی پندرہ تاریخ تک جمع کروا دیں۔یہ کورسز ہفتے میں دو دن کروائے جائیں گے۔نارویجن زبان کی کلاسز استوونر،لیلے ستروم فیورست اور گرن لاند میں کروائی جائیں گی۔
اس مقصد کے لیے درخواست فارم انٹر کلچرل وومن گروپ کے ہوم پیج یا اردو فلک ڈاٹ نیٹ سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔مزید معلومات کے لیے اس ای میل یا فون نمبر پر رابطہ کریں۔
editor@urdufalak.net
90871926
application form link
https://drive.google.com/file/d/1ro0Md2SnzRZ8GJKzlYr90zrVvGVuBZlR/view
یہ کلاسز ان افراد کے لیے ہیں جو یا تو نارویجن زبان شروع سے سیکھنا چاہتے ہیں یا پھر نارویجن زبان پر مزید عبور حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
Source urdufalak.net news desk