موجودہ وزیر انصاف Per Sandberg جو کہ اصل میں وزارت ماہی گیری کے وزیر ہیں نے عارضی طور پر لست ہاؤگ کے جانے کے بعد وزارت انصاف کا عہدہ بھی سنبھالا ہے۔ پیر سینڈ برگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیاسی ماحول دن بدن خراب ہوتا جا رہا ہے لوگ ایک دوسرے کی ذاتیات پر حملے کرتے ہیں اور ناروا زبان استعمال کرتے ہیں جو کہ نا قابل برداشت ہے۔یا د رہے کہ پیر سینڈ برگ نے سن دو ہزار تیرہ میں خود بھی ایک کتاب لکھی تھی Mot min vilje جس میں خاصی سخت زبان استعمال کی گئی ہے۔تا ہم انکا کہنا ہے کہ میں نے کبھی سیاست میں کسی پر ذاتی حملہ نہیں کیا۔سیاسی ماحول بنانے میں سیاستدانوں اور صحافیوں کا ہاتھ ہے صحافی بحث مباحثہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں پھر اس میں آگ بھڑکاتے ہیں اور خبروں کی زینت بناتے ہیں۔
اس لیے میرا مستقل وزیر انصاف بننے کا کوئی ارادہ نہیں۔میں ایک فیملی والا شخص ہوں میرے بھی بچے ہیں جو کہ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں اس لیے میں ذیادہ دیر تک یہ وزارت کی کرسی نہیں سنبھال سکتا۔
NTB/UFN