ہوائی جہاز لیٹ ہونے کی صورت میں مسافر پانچ ہزار پانچ سو کراؤن تک کی رقم ہرجانے میں لے سکتے ہیں

کئی مرتبہ ہوائی مسافروں کو جہاز لیٹ ہونے کی صورت میں یا سامان کھو جانے کی وجہ سے کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایسی صورت میں مسافر اپنے نقصان کا ہرجانہ وصول کر سکتے ہیں ۔لیکن اکثر ائیر لائنز مسافروں کو انکے حقوق سے مطلع نہیں کرتیں۔دوسرے مسافروں کو فارم بھرنا بھی مشکل لگتا ہے۔
خوشقسمتی سے اب یہ کام لیگل ایڈوائزروں نے آسان کر دیا ہے۔فلائٹ ہیلپ ایک ایسی کمپنی ہے جو اب تک ہزاروں ہوائی مسافروں کو ہرجانے کی رقم دلوا چکی ہے۔یہ ایک ڈینش کمپنی ہیجو کہ سوشل میڈیا پر خاصی جانی پہچانی ہے۔اب اس کمپنی نے نارویجن ہوائی مسافروں کی مدد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔لہٰذا اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ بھی کسی ہوائی سفر میں نقصان کی وجہ سے ہرجانہ کے اہل ہیں تو آپ کو صرف اس کمپنی کا آن لاائن فارم پر کرنا ہو گا ۔اس کے بعد کمپنیکا وکیلل خود ہی براہ راست ہوائی کمپنی سے ہرجانے کی رقم آپکو دلوا دے گا۔اور آپ سے فیس بھی نہیں لے گا ابلکہ وکیل اپنی فیس خود ہی ہرجانے کی رقم میں سے منہا کر لے گا۔اس کمپنی کے نوے فیصد مقدمات کامیاب ہوتے ہیں لیکن اگر مقدمہ ناکام ہو جائے تو پھر کسی کو کچھ بھی نہیں ملتا۔تا ہم اب آپ بھی آئندہ ہوائی سفر کے دوران اس کمپنی کو ضرور یاد رکیں۔
کمپنی ہے۔
flyhjelp.no
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں