یہ نیوز اینکر ان دونوں تصاویر میں ایک جیسی لگ رہی ہیں، لیکن کیا آپ بتا سکتے ہیں دراصل ان دونوں تصاویر میں کتنے برس کا فرق ہے؟ جواب اتنا زیادہ کہ آپ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے

یہ نیوز اینکر ان دونوں تصاویر میں ایک جیسی لگ رہی ہیں، لیکن کیا آپ بتا سکتے ہیں دراصل ان دونوں تصاویر میں کتنے برس کا فرق ہے؟ جواب اتنا زیادہ کہ آپ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے

 ان دنوں انٹرنیٹ پر ایک چینی نیوز اینکر کی دو تصاویر گردش کر رہی ہیں جن میں صارفین سے سوال پوچھا گیا ہے کہ ان دو تصاویر میں کتنے عرصے کا فرق ہے؟ چونکہ تصاویر میں یہ نیوز اینکر بالکل ایک جیسی دکھائی دے رہی ہے چنانچہ اکثر صارفین جواب میں چند ماہ کا عرصہ ہی بتا رہے ہیں لیکن حقیقت ایسی ہے کہ سن کر آپ کی آنکھیں حیرت سے پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی۔ میڈیم ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق اس نیوز اینکر کا نام ینگ ڈین ہے جو سی سی ٹی وی میں ملازمت کرتی ہے۔ ان دونوں تصاویر میں سے ایک 1996ءہے جبکہ دوسری 2018ءکی، لیکن حیران کن طور پر ینگ ڈین آج بھی ویسی کی ویسی نظر آتی ہے جیسی 1996ءمیں تھی۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت وینگ ڈین کی عمر 44سال ہے لیکن آج بھی وہ 22سال کی نوجوان لڑکی دکھائی دیتی ہے۔ ان تصاویر پر کمنٹس میں ایک چینی شخص نے لکھا ہے کہ ”میں وینگ ڈین کو دیکھتے ہوئے بڑا ہوا ہوں۔ میں اب بوڑھا ہو گیا ہوں لیکن یہ ویسی کی ویسی نوجوان اور خوبصورت ہے جیسی میرے بچپن میں تھی۔“ ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ ” 1996ءسے اب تک، ان 22سالوں میں پوری دنیا تبدیل ہو گئی ہے لیکن وینگ ڈین ویسی ہی ہے، لگتا ہے اس نے آبِ حیات پی رکھا ہے۔“

اپنا تبصرہ لکھیں