نارویجن حکومت نے تعلیمی قرضوں پر سود کی شرح میں اضافہ کر دیا ہے۔یہ اضافہ آج کی سود کی شرح کے مقابلے میں اعشاریہ سولہ اور اعشاریہ چوبیس کے درمیان بڑہی ہے۔پچھلے پانچ برسوں میں سود کی مقررہ شرح بہت کم تھی۔جبکہ اس مرتبہ ایک سال میں ہی سود کی شرح میں بہت اضافہ ہوا ہے۔یہ بات قرض جاری کرنے والی کمیٹی کے ایڈوائزر ماگنوس لارشن نے ایک گفتگو میں بتائی۔
جو بھی صارفین اپنے قرضوں پر سود کی نئی شرح لاگو کرنا چاہتے ہیں وہ دس سے سترہ اپریل کے درمیان یہ کام کر سکتے ہیں ۔جبکہ سود کی شرح فکس کرنے کے لیے قرضہ دینے والی کمپنی کی ویب سائٹ پر درخواست دی جا سکتی ہے۔
NTB/UFN