خواتین کی تنظیم کف کااوسلو میں سالانہ اجلاس

اردو فلک نیوز ڈیسک

بدھ کی سہ پہر اوسلو لاکے گھاتہ اسکول کے علاقے میں

 خواتین کے مشترکہ اجلاس کا انعقاد۔
اجلاس کا انعقاد کف
تنظیم کی سربراہ عائشہ خان نے اپنی ٹیم کے ساتھ کیا۔

انہوں نے تنظیم کے اغراض و مقاصد بتاتے ہوئے کہا ،کہ یہ تنظیم

(KIF, Kvinner i fokus)

اس سے پہلے مختلف سیمینار اور کانفرنسیں کروا رہی تھی۔ لیکن سالانہ اجلاس پہلی مرتبہ کروایا گیا ہے۔تنظیم کی بنیاد سن دو ہزاربارہ میں رکھی گئی تھی۔اسکا مقصد خواتین کے کام کو عوامی اور ملکی سطح پر متعارف کروانا ہے۔اس کے علاوہ مختلف سیمیناروں اور کانفرنسوں میں نارویجن حکومتی اور سیاسی سطح کی خواتین کو مدعو کرنا ہے تاکہ تمام چھوٹی تنظیموں کی آواز اعلیٰ حکومتی حلقوں میں بھی سنی جا سکے۔


اس کے نیچے چھتیس مختلف تنظیمیں کام کرتی ہیں۔
تنظیم میں نارویجن،صومالئین،انڈونیشئین،پاکستانی اور مختلف ممالک کی تنظیموں کی انتظامی کمیٹیوں کی عہدے دارخواتین نے حصہ لیا۔اجلاس میں مختلف تنظیموں کی خواتین نے کف تنظیم کی جانب سے دیے گئے مختلف فارم پر کیے۔اجلاس میں شامل مندوبین نے غیر ملکی پس منظر رکھنے والی خواتین کے مسائل قومی سطح پر اجاگر کرنے کی تجویز پیش کی جنہیں مقامی نارویجن خواتین کی مدد سے نہ صرف حل کیا جائے بلکہ تارکین وطن ،اور اقلئیتی خواتین کی صلاحیتوں سے بھی فائدہ اٹھایا جئے۔ناویجن معاشرے میں اقلیتی خواتین کی صرف منفی تصویر کا رخ نہ پیش کیا جائے بلکہ انکی مثبت خوبیوں کو سامنے لایا جائے اور انہیں مقامی معاشرے کے فائدے کے لیے بھی استعمال کیا جائے۔عائشہ خاننے کہا کہ سب حجاب والی خواتین ظلم و ذیادتی کا شکار نہیں ہوتیں تمام مشرقی اور مسلمان مرد ظالم نہیں ہوتے لیکن میڈیا صرف اقلیتوں کے منفی رخ کو ہی اجاگر کرتا ہے۔اس رجحان کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔


اجلاس کی منتظم اعلیٰ عائشہ خان نے دوسری تنظیموں کی عہدے دار خواتین کو انکے ساتھ مل کر سیمینار منعقد کرنے کی میٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی اس کے علاوہ دیگر امور میں بھی حصہ لینے کی دعوت دی۔اس موقعہ پر انٹر کلچرل وومن گروپ کی سربراہ غزالہ نسیم اور انتظامی کمیٹی کی میڈیا ایڈمنسٹریٹر شازیہ عندلیب نے اس کمیٹی میں حصہ لینے کی حامی بھری۔


تمام مہمانوں نے کف تنظیم کے اراکین کی اس کوشش کو سراہا۔پروگرام کے اختتام پر حاضرین کی تواضع پزا اور کولڈ ڈرنک سے کی گئی۔
source: urdufalak.net

اپنا تبصرہ لکھیں