اوسلو سینٹر میں رہائشی بلڈنگ پر درخت ٹوٹ کر گر نے کی وجہ سے نقصان 

اوسلو سینٹر کے علاقے Hertzberg street میں جمعرات کی شام ایک رہائشی عمارت پر ایک بڑا درخت ٹوٹ کرگر پڑا۔جس کی وجہ سے اس اپارٹمٹ جس میں بائیس رہائشیں تھیں کی بالکونیوں کو نقصان پہنچا۔تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
پولیس دسٹرکٹ آپریشن مینیجر Gjermund Stokkli نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ اس واقع کی اطلاع ساڑھے پانچ بجے دی گئی۔درخت گرنے کی وجہ سے عمارت کی تیرہ بالکونیاں زد میں آگئیں ۔جبکہ پوری عمارت کے رہائشیوں سے عمارت کو خلای کرا لیا گیا ہے۔
یہ درخت میونسپل گراءؤنڈ پر تھا اور پولیس نے بتایا کہ یہ ایک محفوظ درخت تھا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں