مودی سرکار کے اخلاقی دیوالیہ پن کی انتہا کا ایک اور ثبوت سامنے آیا ہے،مغلوں کی یادگار دلی کی پہچان لال قلعہ کی دیکھ بھال کا کام ایک نجی کمپنی کو ٹھیکے پر دیدیا گیا ہے۔اس فیصلے کیخلاف بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی بول اٹھیں جبکہ ملک بھر میں شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لال قلعے کی دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی کا کام نجی کمپنی دالمیا بھارت لمیٹیڈ کو5سال کیلئے 25کروڑ روپے ٹھیکے پر دے دیا ہے۔یونیسکو کی عالمی ثقافتی عمارتوں کی فہرست میں شامل لال قلعے کو ٹھیکے پر دینے پر بھارت میں شدید تنقید کا سامنا ہے اور سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر لال قلعہ ہیش ٹیگ سے ٹرینڈ بن گیا ہے۔بھارتی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ کیوں حکومت تاریخی لال قلعہ کی دیکھ بھال نہیں کر سکتی، انہوں نے اسے قومی تاریخ کا سیاہ اور قابل افسوس دن قرار دیا ہے۔