نارویجن نیشنل عورت پر روانڈا میں نسل پرستی کے ہنگاموں میں شامل ہونے پر مقدمہ

ایک چوالیس سالہ نارویجن نیشنلٹی ہولڈر عورت کو ملک میں نسل پرستی کے فسادات میں حصہ لینے کے الزام میں گرفتار کر کے اس پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔چوالیس سالہ ملزمہ کے وکیل ناروے سے روانڈا پہنچ گئے ہیں۔وکیل صفائی کا کہنا ہے کہ ابھی عدالت میں مقدمہ کی سماعت ہو گی تاہم فیصلے کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
ٹی وی ٹو کے مطابق Brynjar Meling مائلنگ ملزمہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ اب تک نارویجن عورت کے مقدمہ کی دو تاریخیں ملتوی ہو چکی ہیں اس لیے اب کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ تاریخ بھی ملتوی ہو جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق کئی اس بارے میں کئی عینی شاہدوں کا دعویٰ ہے کہ سن انیس سو چورانوے میں یہ عورت نسل پرستی کے ہنگاموں میں شامل تھی۔تاہم ملزمہ نے اقبال جرم نہیں کیا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں