اوسلو میں بیورکنس کالج کے خلاف عدالت میں سابقہ طلباء کا مقدمہ

اوسلو میں واقعہ بیورکنسBj248rknes کالج برائے ماہرین خوراک کے خلاف سابقہ چالیس طلباء نے مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ان طلباء نے سن دو ہزار نو سے سن دو ہزار پندرہ تک کالج میں ماہر خوراک کی بیچلر ڈگری حاصل کرنے کے لے تعلیم حاصل کی ۔لیکن اس کے بعد حکومت نے ان تعلیمی اداروں کی فہرست جاری کی جن کے طلباء کو ماہرین خوراک کا ٹائیٹل دیا جانا تھا لیکن اس فہرست میں بیورکنس کالج کا نام شامل نہیں تھا۔اس لیے کالج سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کو ملازمتوں کے حصول میں مشکلات پیش آنے لگیں جبکہ کالج کے طلباے نے تعلیم چھوڑ دی۔مسائل سے سے نبٹنے کے لیے طلباء نے اپنی ایسوسی ایشن بنائی تاکہ مسلہ کا حل تلاش کیا جا سکے۔کالج نے طلباء کو پچیس ہزارکراؤن فی کس ہرجانے کی رقم کی ادائیگی کی پیشکش کی ہے جو کہ تنظیم لینے کے لیے تیار نہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں