ناروے میں ملک بھر میں ہفتہء صفائی

امید ہے کہ ناروے کے ہفتہء صفائی میں ملک بھر میں ایک لاکھ کے لگ بھگ لوگ صفائی میں حصہ لیں گے۔یہ بات محکمہء صفائی کی سربراہ لیسے گل برانڈ نے ایک بیان میں کہی۔ایک ہفتے کی صفائی کے دوران ملک بھر میں سمندر اور دریاؤں کے ساحل مختلف کوڑے کرکٹ سے پاک کر دیے گئے۔ان میں پلاسٹک کے ٹکڑے،لفافے شامل ہیں۔یہ کڑا ملک بھر میں لوگوں نے صاف کیا ہے جبکہ ہفتہ کا دن ساحلوں کی صفائی کے لیے ایک اہم دن ثابت ہوا۔اس سال لوگوں نے ہمیشہ سے ذیادہ صفائی میں دلچسپی دکھائی
صوبہ روگے لینڈ کے شہر ہاگے سند میں صفائی کی مہم کے سلسلے میں کچھ ذیادہ اہتمام کیا گیا ہے۔پچھلے برس یہاں پچاس ہزار لوگوں نے مہم مین حصہ لیا اور ایک لاکھ چالیس ہزار ٹن کا کوڑا کرکٹ اکٹھا کیا۔اس برس بھی صفائی کی مہم کے بعد وزارت صفائی کے وزیر نے مہم مین حصہ لینے والوں کے لیے مفت بحری جہاز کی سیر بمعہ فری کھانا اور میوزک کانسرٹ کا اہتمام کیا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں