اوسفولڈ کے شہر شی میں جمعرات کی شام مینا بازار کا انعقاد کیا گیا۔ مینا بازار میں شی کے علاوہ اوسلو اور دیگر مضافاتی علاقوں سے بھی پاکستانیوں اور دوسرے ممالک کا پس منظر رکھنے والے مہمانوں نے شرکت کی۔مینا بازار کا مقصد شی میں مسلم کلچرل مسجد کے لیے فنڈ اکٹھا کرنا تھا۔
پروگرام میں مختلف افراد نے کھانے پینے اور دوسری چیزوں کے ا سٹالز بھی لگائے۔
مجموعی طور پر پروگرام کامیاب رہا جس میں شی کے علاوہ دوسرے شہروں کے افراد نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
Sourcee urdufalak news desk