امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ’’ ناسا‘‘نے 2020 تک مریخ پر پہلا ہیلی کاپٹر بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خلائی مشن کا نام 2020 رکھا گیا ہے جس پر گزشتہ 4 برس سے کام ہو رہا ہے۔ ناسا نے اعلان کیا ہے کہ مشن پر بھیجی جانے والی خلائی گاڑی کے ساتھ چھوٹا ہیلی کاپٹر بھی ہوگا، جسے جولائی میں متعارف کیا جائے گا اور اس کا وزن 4پاؤنڈز ہوگا۔ اس ہیلی کاپٹر کو ڈرون کی طرز پر تیار کیا گیا ہے۔
، جس کا سب سے بڑا چیلنج زمین اور مریخ کے ماحول میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ناسا کے مطابق زمین پر ہیلی کاپٹر زیادہ سے زیادہ 40 ہزار فٹ کی بلندی تک اڑ سکتے ہیں جب کہ مریخ کا ماحول زمین کا ایک فیصد ہے۔