دولتمند ٹیکسی ڈرائیور بیروزگاری الاؤنس فراڈ میں ملوث

ایک ٹیکسی ڈرائیور کئی برس تک محکمہء روزگار سے لاکھوں کراؤن بیروزگاری الاؤنس کی مد میں محکمہء سے لیتا رہا۔نارویجن روزنامہ برگن ٹائمز کے مطابق Gulating کورٹ نے فراڈ میں ملوث ٹیکسی ڈرائیور کو فرلاکھوں کراؤن کا فراڈ کرنے کے جرم میں ایک سال قید کی سزاء سنائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ ڈرائیور سن دو ہزار سات سے لے کر سن دو ہزار چودہ تک ایک اعشاریہ سات ملین کراؤن بیروزگاری کی مد میں وصول کرتا رہا تھا۔ جبکہاسے اسکی ذاتی ٹیکسی کمپنی سے آمدن ہو رہی تھی۔ اس لیے وہ بیروزگاری الاؤنس کا حق دار نہیں تھا۔یہ بیروزگاری الاؤنس اسے اسکی بیماری کے بعد جاری ہوا تھا جو کہ وہ صحتمند ہونے کے بعد بھی وصول کرتا رہا۔عدالت نے اسے قید کی سزا سنائی دی ہے جبکہ ایک اعشاریہ سات ملین کراؤن کی رقم اسے واپا طلب کی ہے۔
مجر م نے اپنا جرم ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس نے یہ سب کچھ لا علمی میں کیاتھا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں