تفریحی پارک میں تین بچے تیز رفتار جھولے سے گرنے کے باعث زخمی

صوبہ روگے لینڈ کے قصبے ساعودا میں تین بچے بالترتیب پانچ برس، چھ برس اور دس برس ایک تیز رفتار جھولے سے گرنے کے باعث زخمی ہو گئے۔تفتیش کے مطابق یہ حادثہ جھولے کی سیٹ بیلٹیں ٹھیک طریقے سے کس کر نہ باندھندنے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔
بچوں کے جھولے سے گرتے ہی حکام نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے بچوں کو طبی امدا دکے لیے مقامی ہسپتال میں داخل کرایا ۔جہاں یہ رپورٹ دی گئی کہ بچوں کو کسی قسم کی شدید چوٹیں نہیں آئیں۔ انہیں ضروری طبی امدا دکے بعد فارغ کر دیا گیا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں