ہینڈ بال کی خاتون کھلاڑی کی تصاویر شئیر کرنے پر ڈیڑھ لاکھ کراؤن کا ہرجانہ

ہینڈبال کی کھلاڑی نورا مورک Nora M248rk کی تصاویر انکی اجازت کے بغیرانٹر نیٹ پر شئیر کرنے کے جرم میں ایک سینتیس سالہ شخص کو عدالت نے ڈیڑھ لاکھ کراؤن کا جرمانہ عائدکیاہے۔نورا کے وکیل کرستیان کا کہنا ہے کہ نورا مقدمہ جیتنے پر خوش ہیں۔کسی کی اور اپنی ذاتی تصاویر شئیر کرنے کے قوانین ایک جیسے ہیں۔نورا کا موبائل فون کچھ عرصہ پہلے چوری ہو گیا تھا۔جس پر سے انکی ذاتی تصاویر چرا کر انٹر نیٹ پر شئیر کر دی گئی تھیں۔نورا نے کل پندرہ اشخاص پر تصاویر شئیر کرنے کا الزام لگایا تھا۔جنہوں نے انکی مرضی کے بغیر تصاویر شئیر کی تھیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں