خاندان سے دوری انٹیگریشن میں مشکلات کا باعث

نارویجن محقق Helga Eggeb248 ہیلگا نے اپنے ساتھی محقق جان کے ساتھ نارویجن معاشرے میں تارکین وطن خاندانوں کی انٹیگریشن کے بارے میں تحقیقی کی ہے۔محقق نے اس سے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ وہ تارکین وطن جو اپنے خاندان کے ساتھ نہیں رہتے انہیں مقامی معاشرے میں مل جل کر رہنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔یہ تحقیقی انہوں نے اپنے ساتھی جان کے ساتھ مل کر کئی ممالک میں کی ہے۔ ان ممالک میں بلجیم،فرانس اور دیگر یورپین ممالک شامل ہیں۔
انہوں نے اسکی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ناروے اور دیگر یورپین ممالک میں اپنے خاندانوں کو ستاھ رکھنے کے لیے سخت قوانین ہیں جن میں سے دو مقامی زبان پر عبور رکھنا اور مستقل ذرائع آمدن کا ہونا ہے۔
اس سلسلے میں نارویجن حکام کا کہنا ہے کہ یہ تحقیقی نتائج بالکل سو فیصد درست نہیں ہیں اس لیے اس سلسے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں