اس سوموار کو اوسلو میں صوفینبرگ پارک میں ایک شخص پر جان لیوا قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کو پولیس تلاش کر رہی ہے۔اس شخص کی عمر چونتیس برس ،بال کالے اور قد ایک سو ستاسٹھ سینٹی میٹر ہے۔وہ نارویجن زبان بولتا ہے۔پولیس نے یہ بیان جمعہ کے روز جاری کیا ہے۔پولیس کے جاسوس اسکی تلاش میں سرگرداں ہیں۔انہوں نے شہریوں سے بھی اسکی تلاش میں مدد دینے کی اپیل کی ہے۔
اس کے علاوہ منگل کے روز بھی اسی مقام پر پولیس نے ایک بیس سالہ شخص کو پیٹنے والے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔منگل کی شام سات بج کر پچپن منٹ پر جائے وقوعہ سے تین لوگوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔پولیس سیکورٹی کی سربراہ آنے Anne Alr230k Solem, کے مطابق یہ تمام لوگ ایک دوسرے کو پہلے سے جانتے تھے۔ملزمان نے حملہ میں چاقو استعمال کیے تھے۔
NTB/UFN