ناروے میں بسنے والے پاکستانیوں کے لیے ایک اطلاع
ناروے میں تعینات پاکستانی سفیر محترمہ عفت مسعود نے یہ اعلان کیا کہ چودہ اگست کو اوسلو میں ایکے برگ پارک میں یوم پاکستان منایا جائے گا۔ اس یوم آزادی کے موقع پر درامن سے پتنگ بازی کے چیمپین اعجاز الحق پتنگ پر پاکستانی جھنڈا بنا کر آسمان کی بلندیوں پر اڑائیں گے۔جبکہ اوسلو سے شیخ عابد انکی معاونت کریں گے۔
یاد رہے کہ اعجاز الحق نے پہلی مرتبہ ایک سو پتنگیں ایک ساتھ اڑانے کا عالمی ریکارڈ بنایا جس کی وجہ سے انکا نام گنیز بک میں شامل ہے۔جبکہ پچھلے برس انہوں نے خود اپنا ریکارڈ فیورست آلنا بی دیل میں میلے کے موقع پر ایک ہزار پتنگیں اڑا کر توڑا۔
ناروے میں بسنے والے تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ وہ پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کر کے اسے کامیاب بنائیں۔
source urdufalak.net