اوسلو کے علاقے فیورست میں خواتین کے لیے عید ملن کا پروگرام

نمائندہء خصوصی اردو فلک نیوز ڈیسک

اوسلو کے علاقے فیورست میں خواتین کی تنظیم ربیعہ آرگنائیزیشن کے تحت عید ملن کے سلسلے میں مینا بازار کا انعقاد کیا گیا۔مینا بازار میں خواتین نے کھانے پینے مہندی اور ملبوسات کے اسٹالز لگائے۔یہ پروگرام فیورست فورم میں خواتین کی تنظیم کی سربراہ کبریٰ صاحبہ نے اپنی ٹیم کے ساتھ کیا۔پروگرام میں خواتین کے علاوہ دوسری تنظیموں نے بھی شرکت کی۔جس میں خواتین کی معروف تنظیم انٹر کلچرل وومن گروپ کی سربراہ غزالہ شاہین اور دیگر خواتین بھی شامل تھیں۔فیورست کے علاقے سے خواتیننے پروگرام میں شرکت کی مہندی لگوائی اور چٹپٹے کھانوں سے لطفاندوز ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستانی

لباس بھی خریدے۔
source urdufalak.net

اپنا تبصرہ لکھیں