کردستانی عورت کو دہشت گردی کے الزام میں سزاء

بدھ کے روز کردستان سے تعلق رکھنے والی چالیس سالہ عورت کو ترکی واپس بھیج دیا گیا۔جہاں اسے حوالات میں بھیج دیا گیا تھا۔اس عورتپر الزام تھا کہ اسکا تعلق ایک دہشت گرد تنظیم سے ہے۔اسکی تصاویر دہشت گرد تنظیم کے سربراہ عبداللہ Abdullah 214calanکے ساتھ ہیں جو کہ اس وقت جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔اس عورت کا نام گلیزار G252lizar Tasdemir ہے۔وہ دو برس تک ناروے میں رہی اس نے یہاں پناہ کی درخواست دائر کی تھی۔ ناروے آنے سے پہلے اسے نارویجن ارباب اختیار کی تصاویر دکھائی گئی تھیں۔ناروے آنے سے پہلے گلیزار عراق میں رہتی تھی۔
ترکش حکام کے مطابق گلیزار کی عبداللہ کے ساتھ تصاویر اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ دہشت گرد ہے۔جبکہ نارویجن وزارت خارجہ کے مطابق اس کے پاس ناروے میں پناہ گزین ہونے کے لیے ٹھوس ثبوت موجود نہیں۔جبکہ اس کے وکیل جان کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے اسے پناہ دینے سے انکار کر کے ناروے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔اب اسے ترکی میں سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں