گزشتہ ہفتے اوسفولڈ کے شہر آشم کی فضاؤں میں سیاہ رنگ کے دو ہیلی کاپٹر پرواز کرتے ہوئے دیکھے گئے ۔مقامی اخبار کے مطابق جب سیکورٹی محکمہء سے استفار کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ ہیلی کاپٹر ہماری ملکیت ہیں
مگر یہ کس لیے پرواز کر رہے ہیں اس سلسلے میں لا علمی کا اظہار کیا۔مقامی اخبارسمالینے کے مطابق سیکورٹی محکمہ کے انچارج نے بتایا کہ اس وقت آشم شہر کی فضاؤں میں آگ بجھانے والے یا کسی بھی دوسرے محکمہ کا کوئی کام نہیں ہو رہا جس کے یے ہیلی کاپٹر استعمال کیے جائیں۔یہ ہیلی کاپٹر آشم سینٹر کے مرکز میں نیچی پرواز کرتے ہوئے دیکھے گئے تھے۔
اخبار نے مقامی قارئین سے اس سلسلے میں ٹپس دینے کی درخواست کی ہے۔
ٖٗUFN