امریکہ کے قانون کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن جو کہ غیر قانونی طور پر امریکی سرحدوں کو پار کرتے ہیں انہیں جیلوں میں بند کر دیا جاتا ہے مگر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان والدین کے بچے بے قصور ہیں لہٰذا انہیں سزا نہیں ملنی چاہیے اس لیے انہیں والدین سے علیحدہ کر دیا جاتا ہے۔
تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بچوں کو والدین سے جدا کرنے کا قانون کالعدم قرار دے دیا ہے۔پھر بھی ابھی تک تین سو تیرہ بچے والدین کے بغیر رہ رہے ہیں۔
لیزا Liza Medrano اسوقت ان بچوں کے لیے کام کرہی ہیں جو کہ والدین کے بغیر رہ رہے ہیں انکا کہنا ہے کہ بچوں کو واپس والدین کے پاس بھیجنا چاہیے۔کچھ والدین نے امریکہ چھوڑنے سے پہلے اپنے بچے دوسرے لوگوں کو دے دیے تھے۔ایسے والدین کو بھی تلاش کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں انکے بچے واپس دلائے جا سکیں۔لیزا کا کہنا ہے کہ وہ یہ کام چھبیس جولائی تک مکمل کر لیں گی۔
NTB/UFN