نارویجن نفسیات کی تنظیم نے ناروے سے باہر مختلف ممالک میں زیر تعلیم طالبعلموں کو انتباہ دیاہے کہ انکا تعلیمی معیار نارویجن تعلیم اداروں کے برار نہیں ہے۔تنظیم کے سربراہ Zimmermann نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پچھلے پانچ برسوں یں ہزاروں کی تعداد میں نارویجن طالبعلم بیرون ملک نفسیات کے مضمون کی تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔جسکا فند ناروے سے جاتا ہے یہ خوشی کی تعلیم ہے کہ طالبعلم اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں لیکن اس بات کو بھی یقینی بنانا ضروری ہے کہ اناک معیار تعلیم نارویجن پروفیشنل اداروں کے برابر ہونا چاہیے۔اس لیے کہ بیرون ملک سے تالبعلم صرف تھیوری میں تعلیم حاصل کرتے ہیں جبکہ انہیں اس کی پریکٹس نہیں کروائی جاتی۔یی وجہ ہے کہ بیرون ملک سے فارغ التحصیل طلباء ناروے میں کسی کے ساتھ لائسنس حاصل کر کے ہی پریکٹس کر سکتے ہیں اور اکیلے نہیں۔اس لیے یہ ضروری ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ایک مریض ان پر اعتماد کر سکے کہ اسکا طبیب قابل اعتماد ہے۔
NTB/UFN