امریکی ماڈل کو بہاماس کے ساحل پر منڈلاتی شارک مچھلیوں کے ساتھ تصاویر اتروانے مہنگا پڑگیا، شارک کے بچے کے حملے میں بازو معمولی زخمی کروابیٹھی لیکن زندگی گنوانے سے بچ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق 19سالہ امریکی ماڈل ، کیٹرین زرو ٹسکی اپنے اہلخانہ کے ساتھ امریکہ کے قریب بہاماس کے شفاف پانیوں کیلئے مشہور ساحل پر تیرا کی میں مصروف تھی کہ اچانک شارک مچھلیوں کے بچوں کا جھنڈ اس کے قریب آگیا۔
کیٹرین کو خیال آیا کہ کیوں نہ شارک مچھلیوں کے چھنڈ کے ساتھ تصاویر ہی بنوائی جائیں، کیٹرین کم گہرائی کے پانی میں اٹکھیلیاں کرتے شارک کے بچوں کے پاس آگئی اور تصاویر اتروانے لگی۔
جونہی کیٹرین نے پانی کی سطح پر افقی انداز میں تیراکی شروع کی اچانک کیٹرین کو اپنے بائیں بازو کی کلائی میں چھریاں سی اترتی محسوس ہوئیں اور اسے یوں لگا جیسے اسے پوری قوت سے پانی کی تہہ میں کھینچا جا رہا ہو۔ زندگی موت کی کشمکش میں کیٹرین نے اپنے حواس سنبھالتے ہوئے شارک کے بچے کو ایک مُکہ جڑ دیا اور پانی سے باہر نکلنے کیلئے پورا زور صرف کردیا۔