جمعہ کے روز پاکستان میں نواز شریف کے حق میں کیے گئے مظاہرے کے دوران نارویجن چینل ٹی وی ٹو کے صحافی قذافی زمان کو پولیس نے دیگر مظاہرین کے ساتھ گرفتار کر لیا۔ْذافی زمان پر پولیس نے الزام لگایا ہے کہ انہوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا اور انکی وردی پھاڑ دی۔
نارویجن اخبار آفتن پوستن کے مطابق نارویجن صحافی پاکستان میں اپنی فیملی کے ساتھ چھٹیاں گزارنے گئے ہوئے تھے۔جبکہ اس دوران انہوں نے رپورٹنگ کے فرائض سر انجام دیے۔قذافی ٹی وی ٹو کو رپورٹ دے رہے تھے جب انہیں گرفتار کیا گیا۔جبکہ انہیں لاتھیوں سے پیٹا گیا۔گرفتاری سے قبل ان کے الفاظ یہ تھے کہ پولیس مظاہرین کو گرفتار کر رہی ہے جس کے بعد انکی رپورٹنگ کا سلسلہ منقطع ہو گیا۔
نارویجن صحافی کی رہائی کے لیے پاکستان میں موجود نارویجن سفارتخانہ اور ناروے میں متعین پاکستانی سفیر رفعت مسعود بھی کوشاں ہیں۔ تاہم نارویجن حکام کا ابھی تک قذافی سے رابطہ نہیں ہو سکا۔
NTB/UFN