25 جولائی کو عام انتخابات ہوئے جس میں تحریک انصاف وفاق میں سب سے زیادہ سیٹیں لینے والی جماعت بن کر سامنے آئی اور اب حکومت بنانے کیلئے جوڑ توڑ میں مصروف ہے۔
تحریک انصاف نے ”تبدیلی“ اور ”نیا پاکستان“ جیسے نعرے لگائے اور عوام کو امید دلائی کہ وہ پاکستان کو کرپشن سے پاک کریں گے اور خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔ پی ٹی آئی اپنے وعدے کس حد تک پورے کرتی ہے اور کتنی تبدیلی لاتی ہے؟ یہ تو وقت ہی بتائے گا مگر ایک پی ٹی آئی کے مداح نے ”تبدیلی کیک“ متعارف کرا دیا ہے اور اس پر عمران خان کا اس قدر خوبصورت کارٹون بنایا کہ گاہکوں کی لائن لگ گئی ہے۔
کیک پر سفید شلوار قمیص میں ملبوس عمران خان کو پوڈیم پر کھڑے دکھایا گیا ہے جنہوں نے اپنا ہاتھ دل پر رکھا ہے اور پیروں میں پشاور چپل بھی پہن رکھی ہے اور یقین کریں کہ ان کا کارٹون بھی دیکھنے میں خاصا ”ڈیشنگ“ لگ رہا ہے۔
یہ کیک ایک سال قبل کراچی کی ایک بیکری نے بنایا تھا جو تحریک انصاف کی فتح کے بعد ایک مرتبہ پھر مقبول ہو گیا ہے اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خاصی مقبول ہو رہی ہیں۔