نو جوان ڈرائیور اور موبائل کا استعمال 

اٹھارہ سال سے لے کر انتیس سال کے نوجوانوں میں ڈرائیونگ کے دوران موبائل پر سوشل میڈیا استعمال کرنے کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ڈرائیونگ سے توجہ ہٹ جاتی ہے۔ٹی وی چینل این آر کے کے مطابق گاڑی کے پہیوں پر سوار ڈرائیور انٹر نیٹ پر مصروف ہونے کی وجہ سے حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں۔ہر دس میں سے تین ڈراؤروں کے حادثات کی وجہ سوشل میڈیا کے استعمال کی وجہ سے توجہ ہٹ جانا ہے جس میں اکثریت نو جوانوں کی ہے۔
استورے برینڈ کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کم عمر افراد میں یہ رجحانات خطرے کا الارم ہیں۔ایک حالیہ سروے رپورٹ کے مطابق دوران ڈرائیونگ اس خطرناک رجحان کی وجہ سے حادثات کا خطرہ بائیس سے ایک سو چونسٹھ فیصد بڑھ جاتا ہے بنسبت اس ڈرائیونگ کے جس میں انٹر نیٹ استعمال نہ کیا جائے۔
بیشترحادثات جو کہ موسم گرماء میں پیش آئے انکی بڑی وجہ یہی غیر قانونی موبائل کا ا ستعمال ہے۔دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر ایک ہزار سات سو کراؤن کا جرمانہ لاگو ہوتا ہے۔ٹرانسپورٹ منسٹر نے ایسے ڈرائیوروں کے لائسنسوں پر مہر لگانے کی ہدائیت کی ہے۔یہ حکمنامہ ماہ ستمبر سے لاگو ہو گا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں