اتوار کی شام اوسلو کے مرکزی علاقے میں ایک اطالوی جوڑے کا ایک شخص جس کے پاس چاقو موجود تھا نے ٹریفک کے درمیان پیچھا کیا۔یہ واقعہ دوپہر ایک بجے کے قریب پیش آیا۔اوسلو پولیس کو اس سلسے میں کئی فون کالز موصول ہوئیں۔چنانچہ ڈیوٹی پر موجود پولیس نے دو مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا لیکن ان کے پاس سے چاقو برآمد نہ ہو سکا۔اس دوران اطالوی جوڑے نے خطرے سے بچنے کے لیے بھاگ کر ایک بس میں پناہ لی۔پولیس کو تا حال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور نہ ہی کوئی وجہ معلوم ہو سکی ہے۔
NTB/UFN