” تم اس چیز کی فکر کرو کہ ۔۔۔“ اسد عمر نے وزارت خزانہ سنبھالنے سے پہلے ہی امریکہ کو انتہائی کرارا جواب دیدیا ، ٹرمپ کے ہوش اڑا دیئے

” تم اس چیز کی فکر کرو کہ ۔۔۔“ اسد عمر نے وزارت خزانہ سنبھالنے سے پہلے ہی امریکہ کو انتہائی کرارا جواب دیدیا ، ٹرمپ کے ہوش اڑا دیئے

 اسد عمر نے امریکہ کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا امریکا ہماری فکر کم، خود چین سے لئے گئے قرضوں کی فکر کرے، چین کے ساتھ ہونے والے تمام معاہدوں کو منظر عام پر لایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق متوقع وزیر خزانہ اسد عمر نے عالمی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا اعداد شمار کے مطابق اس وقت امریکا، چین کا لگ بھگ 1200 ارب ڈالر کا مقروض ہے جبکہ امریکا نے چاپان سے بھی 1000 ارب ڈالر قرض لیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا گذشتہ 13 ماہ میں چین نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے برابر قرض دیا۔

اسد عمر کا کہنا تھا پاکستان کو فوری طور پر 12 ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی، رقم کا بندوبست آئندہ 6 ہفتوں میں کرنا ہوگا، پاکستان آئی ایم ایف، دوست ممالک اور بانڈز جاری کرسکتا ہے، خراب معاشی صورتحال عمران خان کے لئے چیلنج ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے میں شفافیت لائیں گے اور چین کے ساتھ ہونے والے تمام معاہدوں کو منظر عام پر لایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں