ناروے میں سویڈش سفارت خانے کے باہر ووٹروں کا رش

ناروے میں واقع سویڈش سفارت خانے میں یہاں موجود سویڈش افراد سے سویڈش اسمبلی کے انتخاب کے لیے ووٹ لینے کا سلسلہ سولہ اگست سے شروع ہے۔ سویڈن میں قومی اسمبلی کی نشستوں کا انتخاب اس اتوار کو شروع ہو گا۔کل آخری تاریخ تھی۔سفارت خانہ اس لیے شام سات بجے تک کھلا رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔سفارت خانے کے فیس بک پیج پر یہ اعلان کیا گیا کہ لوگ پریشان نہ ہوں سفارت خانہ آخری ووٹر کے ووٹ ڈالے تک کھلا رہے گا۔ اس دوران تین ہزار سے ذائد سویڈش افراد نے ووٹ کاسٹ کیے۔ کل ووٹنگ کا آخری دن تھا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں