اوسلو کے اسکول میں لوڈڈ پستول کی موجودگی

گذشتہ روز شام کے وقت اوسلو میں واقع ایک اسکول کے ٹیچر نے پولیس کو اسکول میں گولیوں سے بھری ہوئی ایک پستول کی موجودگی کا انکشاف کیا۔پولیس نے لوڈ ڈ پستول برآمد کر کے تحقیقی شروع کر دی ہے۔تاہم پستول کے مالک کا تاحال پتہ نہیں چل سکا۔آپریشن مینیجر کاکہنا ہے کہ وہ پستول کی رجسٹریشن نمبر سے اسکے مالک کا پتہ لگا سکتے ہیں اگر اسکی رجسٹریشن ہوئی ہے۔ابتداء میں اسے کھلونا پستول سمجھا گیا تھا۔ لیکن تحقیق کے بعد پتہ چلا کہ یہ اصل پستول ہے۔پولیس نے مذکورہ بالا اسکول کا نام بتانے سے انکار کر دیا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں