”مجھے پتہ ہے لوگ مجھ پر ہنسیں گے لیکن میری اتنی ہی اوقات ہے اور میں۔۔۔“ بیرون ملک مقیم پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور ڈیم فنڈ کیلئے رقم دیتے ہوئے رو پڑا، کتنی رقم دی اور کیا کہا؟ جان کر آپ کی آنکھیں نم ہو جائیں گی

”مجھے پتہ ہے لوگ مجھ پر ہنسیں گے لیکن میری اتنی ہی اوقات ہے اور میں۔۔۔“ بیرون ملک مقیم پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور ڈیم فنڈ کیلئے رقم دیتے ہوئے رو پڑا، کتنی رقم دی اور کیا کہا؟ جان کر آپ کی آنکھیں نم ہو جائیں گی

وزیراعظم عمران خان نے پاکستانیوں بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں سے ڈیمز فنڈز میں عطیات جمع کرانے کی اپیل کی تو ہر کوئی اپنا اپنا حصہ ڈالنے میں مصروف ہو گیا اور اب تک متعدد لوگ اربوں روپے بھیج چکے ہیں تاہم متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے ایسی مثال قائم کردی ہے کہ ہر کسی کی آنکھیں نم ہو گئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے صرف 190 درہم بھیجنے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی اپنے حالات کے بارے میں بتاتے ہوئے دیگر غریب پاکستانیوں سے ایسی اپیل کی کہ ہر کوئی اس کی ہمت کی داد دینے پر مجبور ہو گیا ہے اور پاکستانیوں کا جوش و جذبہ مزید بڑھ گیا ہے۔

پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے کہا کہ میری یہ اوقات ہے اور میں اتنا ہی کر سکتا ہوں حالانکہ میری تنخواہ 15 تاریخ کو آتی ہے لیکن اس وقت میری جیب میں جتنے بھی پیسے ہیں ان میں سے آدھے بھیجنے لگا ہوں۔ بہت سے لوگ ہنس رہیں ہوں گے کہ یہ پانچ پانچ یا درہم کے نوٹ بھیج رہا ہے لیکن لوگ میرا جتنا مرضی مذاق اڑا لیں ، میں خلوص دل اور خالص نیت سے اپنے پاکستان کیلئے یہ رقم بھیج رہا ہوں کیونکہ میں یہی مدد کر سکتا ہوں اور اللہ نے مجھے اتنی ہی توفیق دی ہے کہ میں 190 درہم بھیج سکوں۔

پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور اپنے دل کی بات کہتے ہوئے آبدیدہ ہو گیا اور کہا کہ ایسے لوگ بھی ہوں گے جو لاکھوں ڈالر بھیج سکتے ہیں لیکن میرے لئے یہ بھی بہت ہیں کیونکہ میری نیت صاف ہے اور میں اتنا ہی کر سکتا ہوں اور اس کیساتھ ہی غریب پاکستانیوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ خواہ آپ ایک درہم یا ایک ڈالر ہی کیوں نہ بھیجیں، اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں