پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری جو این اے 60 سے انتحابی معرکے میں اترنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔ان کا کہنا ہے جب سے عمران خان نے ضمنی انتحابات میں کارکنوں کو ٹکٹ دینے کا اعلان کیا ہے پی ٹی ۤئی میں چا چا بھتیجا بابا بیٹا گروپ متحرک ہو گیا ہے۔انجینئافتخار چودھری نے اخباری بیان میں واضح کیا ہے کہ اگر عمران خان کے فیصلے کو دھونس سے بدلنے کی کوشش کی گئی تو کارکن اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔پنڈی پی ٹی ۤئی کا ہے اسے شیخ رشید کی گود میں نہیں پھنکنے دیا جائے گا۔انہوں نے قائد شمالی پنجاب عامر کیانی سے اپیل کی کہ وہ اپنا کردار ادا کریں ہم کسی صورت راشد شفیق کو ٹکٹ نہیں لینے دیں گے۔یاد رہے پی ٹی ۤئی چیئرمین کے فیصلے کو بدلنے کے لئے ۤج پی ٹی ۤئی سیکرٹریٹ میں غیر معمولی سرگرمیاں دیکھنے میں ۤئیں جس میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،وزیر دفاع پرویز خٹک وزیر امور کشمیر علی امین گنڈہ پور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل انجینئر ارشد داد سے ملنے ۤئے اور فیصلے کو بدلنے کی کوشش کی۔باوثوق ذراعی کا کہنا ہے کہ ان کو میٹینگ کے بعد مایوسی ہوئی۔صحافیوں نے انجینئر افتخار چودھری سے استفسار کیا کہ ٹکٹ ۤپ کو مل گیا ہے جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا شیخ راشد کو ٹکٹ نہ ملنے کا مقصد مجھے ملنا ہے۔نجی ٹی وی چینیلز یہ اشارہ دے رہے ہیں کہ ٹکٹ انجینئر افتخار کو مل رہا ہے