کون سی کمپنی اڑنے والی گاڑیاں پاکستان لانا چاہتی ہے ؟ جان کر پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

کون سی کمپنی اڑنے والی گاڑیاں پاکستان لانا چاہتی ہے ؟ جان کر پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

 دنیا بھر میں ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنی اوبر نے ’ اوبر ایلیویٹ ‘ کے نام سے اڑنے والی گاڑیاں بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اوبر کے مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے ریجنل منیجر انتھونی لاروکس کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکسیاں پاکستان میں بھی چلائی جائیں گی۔

اوبر کی جانب سے اڑنے والی ایسی کاریں تیار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جن کیلئے کسی رن وے کی ضرورت نہ پڑے بلکہ یہ ایک ہی جانب کھڑے کھڑے افق پر بلند ہوجائیں اور اسی طرح ان کی لینڈنگ ہوجائے۔ صرف یہی نہیں بلکہ ایسی کاریں بھی تیار کر رہی ہے جو ڈرائیور کے بغیر ہوں گی اور مخصوص نقشے کے تحت چلیں گی ۔

اوبر کے مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے ریجنل منیجر انتھونی لاروکس نے اپنے ایکسپریس ٹربیون کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کی کمپنی ڈرائیور کے بغیر ٹیکسی تیار کرنے میں لگی ہوئی ہے لیکن اس سے بھی پہلے پاکستان میں فلائنگ ٹیکسی متعارف کرادی جائے گی۔ جب ان سے اس حوالے سے سوال پوچھا گیا کہ آخر پاکستان کو ہی فلائنگ کاروں کے ٹیسٹ کیلئے کیوں منتخب کیا گیا ہے تو انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اوبر کی سروس کو کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ جلدی پذیرائی بخشی ، پاکستان کے 8 شہروں میں اوبر کی سروس کام کر رہی ہے اور اب کمپنی بہت جلد پاکستان میں فوڈ ڈلیوری سروس ’ اوبر ایٹس ‘ بھی شروع کرنے والی ہے۔

انتھونی لاروکس نے بتایا کہ پاکستان میں اس وقت اوبر کے تین ہزار ڈرائیور کام کر رہے ہیں جبکہ عالمی مارکیٹ میں کمپنی کے شیئرز گرنے کے باوجود پاکستان کمپنی کیلئے منافع بخش ثابت ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں