صوبہ اوسفولڈکے شہر فریڈرکسٹاڈ میں ایک پادری مذہبی رسومات کے بعد نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے پایا گیا۔خبر رساں ایجنسی این آر کے کے مطابق پادری نے عدالت میں بیان دیا کہ اس نے صرف چند گلاس شراب ہی پی تھی۔ مگر اسے ٹھیک سے اندازہ نہیں کہ اس نے کل کتنی پی تھی۔صبح پچاس سالہ پادری کو سڑک پر خون میں زیرو اعشاریہ اٹھاون نشہ کی مقدار کی موجودگی کی وجہ سے روک لیا گیا۔
عدالت نے پادری کا عہدہ ختم کر دیا ہے جبکہ ایک سال کے لیے ڈرائیونگ لائسنس معطل کر دیاا ہے اور بیس ہزار کراؤن جرمانہ کے ساتھ چودہ دن کی سزائے قید سنائی ہے۔
NTB/UFN