وزیراعلیٰ پنجاب کے آبائی علاقے بارتھی میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائن بچھا دی گئی ہے۔
قیام پاکستان کے بعد پہلی بارڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے بارتھی میں بجلی کے پول لگائے گئے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے آبائی قبائلی علاقہ جات کی آبادی ڈھائی لاکھ افراد پر مشتمل ہے جہاں ڈیڑھ ماہ کے دوران 45 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن بچھا ئی گئی ہے ۔ بجلی کے 296 کھمبے ، ٹرانسفارمر اور تاریں لگادی گئی ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب ممکنہ طور پر نومبر کے پہلے ہفتے میں اس پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔
خیال رہے کہ عثمان بزدار کو تحریک انصاف کی جانب سے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کیے جانے سے پہلے اور بعد میں بھی عمران خان نے ان کے انتخاب کی وجہ یہی بیان کی تھی کہ ان کے علاقے میں بجلی نہیں ہے۔