سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی رہائش گاہ سے بم برآمد ہوا ہے۔
امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن اور ہیلری کلنٹن کے نیویار ک میں واقع گھر سے بم برآمد ہوا ہے جس کے بعد خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیاہے۔ امریکی میڈیا کا کہناہے کہ بل کلنٹن کے گھردھماکاخیزڈیوائس کوریئرکے ذریعے بھیجی گئی تھی اور پیکٹ کی تلاشی پراس میں سے دھماکاخیزڈیوائس برآمد ہوئی، خوش قسمتی سے جس وقت بم بر آمد ہوا بل کلنٹن اور ہیلری کلنٹن اس وقت گھر موجود نہیں تھے ۔دوسری جانب امریکی سیکرٹ سروس کا کہناہے کہ امریکاکے سا بق صدراوباما کے گھر بھی مشتبہ پیکٹ بھیجے جانے کی اطلاع ملی جس پر کارروائی کرتے ہوئے اوباماکے گھربھیجا جانیوالا مشتبہ پیکٹ اور بل کلنٹن کے گھربھیجا جانیوالا مشتبہ پیکٹ بھی پکڑ اگیا۔