محکمہء بیروزگاری نے پارلیمنٹ ممبر کو دھمکی دینے والے محی الدین محمد کا الاؤنس روک دیا

محی الدین محمد نے سوموار کو مقدمہ کی سماعت کے لیے اوسلو ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش ہونا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوا۔محی الدین پر الزام ہے کہ اس نے نارویجن پارلیمنٹ ممبر عابد راجہ کو دھمکی دی تھی۔عدالت میں پی شنہ ہونے کی وجہ سے اب ملزم کا بیروزگاری الاؤنس روک دیا جائے گا۔
نارویجن پولیس سیکورٹی محکمہء نے محکمہء روزگار کو مطلع کیا کہ ملزم محی الدین کا بیروزگاری الاؤنس روک دیا جائے۔محکمہء روزگار نے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ اگ وہ ماہ نومبر کے لیے بیروزگاری الاؤنس ایپلائی کرے گا تو اسے ادائیگی نہیں کی جائے گی۔
پولیس اٹارنی جنرل Frederik B. Ranke فریڈرک کا کہنا ہے کہ نارویجن ٹیکس ادا کرنے والے اپنا پیسہ ایک مجرم کو نہیں دے سکتے۔
عدالت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ملزم کے بارے میں انٹر پول کو مطلع کر دیا جائے گا۔جبکہ عدالت ی تحقیقی کے مطابق ملزم اس وقت مراکش میں موجود ہے۔جبکہ اس نے وہیں سے رقم بھی نکلوائی تھی اور انٹرنیٹ پر یہ بھی چیک کیا تھا کہ آیا مراکش اور ناروے کے درمیان ملزموں کو گرفتار کرنے کا کوئی معاہدہ ہے۔عدالت نے کہا کہ اگر ایسا کوئی معاہدہ موجود نہیں تب بھی اسکا مطلب یہ نہیں کہ ہم مجرم کو گرفتار نہیں کر سکتے۔
مجرم کی گرفتاری کے وارنٹ سوموار کو جاری کیے گئے۔یہ بات اٹارنی جنرل نے نارویجن روزنامہ وی جی سے گفتگگو کے دوران بتائی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں