برگن کے کینیڈئن فارسٹ کے مقام پر کئی لوگوں نے ایک تیس سالہ شخص کو گھسیٹ کر گاڑی میں ڈالا اور اغواء کر کے لے گئے۔پولیس نے جمعرات کی شام کو اپنے ٹویٹ پر پیغام دیا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر کتوں اور ہیلی کاپٹر کے ساتھ پہنچ گئی۔تاہم ایک جگہ سے اطلاع ملی کہ ایک شخص جو کہ ننگے پاؤں تھا اوراس کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے ایک بس میں سوار ہونے کی کوشش کررہاتھا۔ پولیس کے مطابق اس شخص نے یہ بیان دیا کہ اس شخص کو چار افراد نے بندوق اور چھری کی نوک پر اسے اغواء کیا اور اسکے چہرے پر بھی کئی مرتبہ مارا۔تاہم پولیس ابھی تک یہ جاننے سے قاصر ہے کہ آیا اس شخص کا اغواء کاروں سے پہلے سے تعلق تھا یا نہیں۔
پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔
NTB/UFN