نارووال( )نواسۂ رسول حضرت سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کی خدمات کو تا قیامت سلام عقیدت ومحبت پیش کیا جاتا رہے گا۔ دین اسلام میں اتحاد و امن کیلئے اور فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے حضرت سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ ملت اسلامیہ کیلئے آئیڈیل ہیں۔رسول رحمت ﷺ نے فرمایا حسن اور حسین رضی اللہ عنہ جنت نوجوانوں کے سردار ہیں۔شہزادۂ حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ حضرت سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ سے محبت کرنا ہر مسلمان پر فرض عین ہے۔اہل بیت نبوت کی عظمتوں کے ترانے تا قیامت کائنات میں گونجتے رہیں گے ۔ خاندان نبوت کی دین اسلام کے لئے قربانیاں تاریخ اسلام کا روشن باب ہیں۔خاندانِ نبوت نے سر بلندی اسلام کے لئے جو خدمات سر انجام دیں تاریخ میں اس سے پہلے اور بعد مثال نہیں ملتی ۔ ان خیالا ت کا اظہارعالمی مبلغ اسلام پیر غلام رسول اویسی سجادہ نشین دربار عالیہ اویسیہ علی پور چٹھہ شریف نے تحریک اویسیہ پاکستان ضلع نارووال کے زیر اہتمام صوفی شوکت علی اویسی کے آستانہ پر منعقدہ دوسری سالانہ شہادت سیدنا امام حسن و سیدنا خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہما کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان و چیئرمین ادارہ تاجدار یمن پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال دورِ رسالت ﷺ میں سیدنا خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ قطب وقت تھے۔سیدنا خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ کا نا م صوفیاء کرام نے بطور وظیفہ ورد کیا ہے ۔سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ ،حضرت شاہ نقشبند، حضرت شہاب الدین سہروردی اور خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہم نے دیگر روحانی نسبتوں کے ساتھ ساتھ اپنی ’’اویسی‘‘ نسبت پر فخر فرمایا ۔انسان پاکیزہ نسبت سے جنت حاصل کر سکتا ہے ۔بدرالمشائخ حضرت پیر سائیں محمد اسلم اویسی رحمۃ اللہ علیہ نے قوم کو عاشقِ اویس قرنی بنادیا ۔ آج ملت سے انتشار کا خاتمہ اور شدت پسندی کا تدارک تعلیماتِ اولیاء کے فروغ سے ختم کی جا سکتی ہیں ۔28نومبر 2018ء بروز بدھ کو مرکز اویسیاں نارووا ل میں ہونے والا عظیم الشان عرس مبارک بدرالمشائخ پیر سائیں محمد اسلم اویسی رحمۃ اللہ علیہ نہایت تزک و احتشام سے منعقد کیا جائے گاجس میں اتحاد امت ،امن و سلامتی اور استحکام پاکستان کے حوالے سے پیغام اولیاء کو عام کیا جائیگا۔اس موقعہ پر چوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ صدر تحریک اویسیہ پاکستان ضلع نارووال،قاری محمد ارشد اویسی ناظم ،حافظ سیف الرحمن اویسی، حافظ محمد دلشاد اویسی،محمد عاصم بشیر اویسی،محمد سجاد اویسی،مولانا محمد علی رضا اویسی،محمد صداقت اویسی،محمد اویس اویسی،محمد سلیم اویسی،صوفی ریاض اویسی،قاری اللہ دتہ نقشبندی سجن سائیں ،حافظ محمد عرفان اسلام اویسی، قاری محمد ادریس اویسی،صوفی اللہ دتہ طاہری اور دیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا ۔