فولو اسکول کے ایک ملازم کے خلاف اسکول کے بچوں کو قابل اعتراض تصاویر اور فلمیں بانٹنے پر کاروائی کی گئی۔ یہ تصاویر نو جوان بچوں پر تشد دکے بارے میں تھیں۔
مشرقی فولو ڈسٹرکٹ پولیس کی ا ٹارنی attorney Kristine Ki230r نے اسے انتہائی سنجیدہ مسلہء قرار دیا۔ملزم کو چار ہفتے کے لیے جیل میں نظر بند کردیا۔اس دوران ملزم کے ساتھ کسی قسم کی خط و کتابت کی سختی سے ممانعت کر دی گئی ہے۔ملزم سے برآمد ہونے والی فلمیں اور تصاویر ملزم کے خلاف ثبوت اکٹھے کرنے کے لیے پولیس نے قبضے میں لے لی ہیں۔یہ تصاویر اس نے مختلف الیکٹرانک آلات و ذرائع سے حاصل کی تھیں۔
source: NRK/ UFN