اوسلو کے شالیمار ریسٹورنٹ میں فلاحی تنظیموں کا مشترکہ اجلاس

اجلاس کی میزبانی اوسلو بی دیل کے عہدے داران ،الفلاح تنظیم کے جنرل سیکرٹری عزیزالرحمان اور ثمینہ تھاگے نے کیا۔اجلاس میں اوسلو کی مختلف تنطیموں کے عہدے داروں نے اپنے اغراض و مقاصد بیان کیے اور اپنے نئے سال کے پراجیکٹس کے بارے میں بتایا اس کے علاوہ شرکاء اورتنظیموں نے دوسری تنظیموں کے ساتھ بھی مل کر ٹیم ورک کرنے کی حامی بھری۔
اس موقع پر وہاں خواتین کی تنظیموں کے عہدے داران بھی موجود تھے۔جن میں انٹر کلچرل وومن گروپ بھی شامل ہے ۔انٹر کلچرل وومن گروپ کی عہدے داران نے اپنے گزشتہ پراجیکٹس پر روشنی ڈالی اورایک حالیہ پروجیکٹ کے بارے میں بتایا جسکا مقصد ناروے میں ہجرت کر کے آ نے والی خواتین میں ڈپریشن اور اسٹریس کو تخلیقی کاموں کے ذریعے کم کیا گیا۔اس کے ساتھ ساتھ انہیں مقامی معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب بھی دی گئی۔


اجلاس میں ناروے میں موجود مختلف ممالک کی تنظیموں کے مندوبین شریک تھے۔
مجموعی طور پر منتظمین نے بہت اچھے طریقے سے پروگرام ترتیب دیا جسے شرکاء نے بہت سراہا۔
source urdufalak.net

اپنا تبصرہ لکھیں