مسلمانوں کے خلاف پوسٹ، فیس بک نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بیٹے کو بلاک کردیا

مسلمانوں کے خلاف پوسٹ، فیس بک نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بیٹے کو بلاک کردیا

مسلمانوں کے خلاف پوسٹ کرنے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بیٹے کا فیس بک اکاﺅنٹ عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔ یروشلم پوسٹ کے مطابق غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے بڑے بیٹے ’یائر‘ نے اسرائیل اور فلسطین کے تنازعے کے حل کے لیے فیس بک پر ایک پوسٹ کی جس میں اس نے صارفین سے پوچھا کہ ”اسرائیل میں کب امن قام ہو گا، جب تمام یہودی یہاں سے چلے جائیں گے یا تمام مسلمان اسرائیل سے نکل جائیں گے؟

اس کے ساتھ ہی یائر نے شرانگیزی کرتے ہوئے کہا کہ ”میں ان میں سے دوسرے آپشن کا انتخاب کروں گا۔ اسرائیل میں تبھی امن قائم ہو گا جب یہاں سے سارے مسلمان نکل جائیں گے۔“ انٹرنیٹ صارفین کی طرف سے یائر کی اس شرانگیزی پر سخت ردعمل سامنے آیا جس پر فیس بک انتظامیہ حرکت میں آئی اور اس کے اکاﺅنٹ سے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کرتے ہوئے عارضی طور پر اس کا اکاﺅنٹ بلاک کر دیا۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ یائر نے مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہو۔ اس سے قبل بھی وہ ایسی کئی پوسٹس کر چکا ہے ۔ ایک میں اس نے لکھا تھا کہ ”جاپان اور آئس لینڈ میں دہشت گردی کی کارروائیاں نہ ہونے وجہ یہ ہے کہ وہاں مسلمان نہیں رہتے۔“

اپنا تبصرہ لکھیں