ناروے میں داخل ہونے کے لیے جعلی نارویجن پاسپورٹ کا استعمال
اتوار کے روز امیگریشن حکام نے ایک ہی خاندان سے تین جعلی پاسپورٹ برآمد کیے۔یہ پاسپورٹ ایک یورپین ملک میں تیار کیے گئے تھے۔ جو کہ چار ہزار اور سات ہزار یورو میں بنائے گئے تھے۔
نارویجن روزنامہ آفتن پوستن کے مطابق امیگریشن محکمہ ہر سال جعلی پاسپورٹوں پر سفر کرنے والے افراد کو گرفتار کرتی ہے۔ نارویجن محکمہء امیگریشن نے سن دو ہزار سولہ میں نو سو چھیانوے جعلی پاسپورٹ پکڑے جو کہ سن دو ہزار میں پکڑے جانے والے جعلی پاسپورٹوں سے دو سو ایک جعلی پاسپورٹوں سے کم تھے جو کہ ناروے میں داخل ہونے کیلیے ان افراد نے استعمال کیے تھے۔
نارویجن ادارہ برائے شناختی کارڈ کے سربراہ پیر او ھادل کے مطابق جعل سازوں کے لیے نیے پاسپورٹ کی نقل بنانا مشکل ہو گا۔ تاہم جعل سازوں کی رسائی جدید ٹیکنالوجی تک بھی ہو سکتی ہے اور وہ یہ کام اس کا مخفی کوڈ توڑنے کے بعد کر سکتے ہیں۔تو دوسری جانب نئے جدید پاسپورٹ کی وجہ سے پاسپورٹ کنٹرول کرنے والے عملے کے لیے جعلی پاسپورٹ کو پکڑنا بھی اب مزید آسان ہو گیا ہے۔
اس مقصد کے لیے پاسپورٹ چیک کرنے والے عملے کو خصوصی کورسز کروائے جا رہے ہیں جبکہ چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کو بھی مزید ایڈوانس کیا جا رہا ہے۔
NTB/UFN