معروف امریکی جریدے ”نیویارک ٹائمز“ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے پارلیمینٹ کے انکار کے باوجود اپنے ایک ہزار فوجی سعودی عرب بھیجے تاکہ وہ مملکت میں سعودی فوج کی مدد کر سکیں۔
تفصیلات کے مطابق ’نیویارک ٹائمز‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ پاکستان کی پارلیمینٹ نے سعودی قیادت میں قائم ہونے والے فوجی اتحاد میں پاکستان کی شرکت کی مخالفت کی مگر اس کے باوجود پاکستان نے ایک ہزار فوجی سعودی عرب بھیجے تاکہ وہ مملکت کے اندر فوج کی مدد کر سکے۔
فاطمہ بھٹو نے بھی اس خبر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیا اور لکھا ”یہ انتہائی مایوس کن بات ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب کی ’گندی جنگ‘ لڑنے کیلئے اپنے ایک ہزار فوجی بھیجے۔“